سرکل ادینزئی کے عوام اور طلباء کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کے لئے لوئر دیر پولیس کا مثالی اقدام




لوئر دیر 13 نومبر 2024 — سرکل ادینزئی کے عوام اور طلباء  کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانی فراہم کرنے کی غرض سے، ڈی پی او لوئر دیر سلیم عباس کلاچی کی احکامات  پر پولیس نے یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا۔ اس اقدام کا مقصد سرکل ادینزئی کے عوام اور طلباء  کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

ڈرائیونگ ٹیسٹ ڈی ایس پی سرکل ادینزئی فخر عالم خان اور انچارج خدمت مرکز عصمت شعیب اور ٹریفک انچارج سرکل ادینزئی و جندول شاد محمد خان کی نگرانی میں منعقد کیا گیا.

 اس ڈرایونگ لائسنس ٹیسٹ  میں بہت سے لوگوں نےحصہ لیا۔ جسں میں 120  امیدواروں نے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرکے باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا جبکہ 25 امیدوار ڈرایونگ لائسنس کے حصول کے دوڑ میں ناکام ہوے..اس کے ساتھ ساتھ 60 سے زائد  لوگوں نے لرنر پرمٹس حاصل کی.   

 وائس چانسلر ملاکنڈ یونیورسٹی نے بھی ڈرائیونگ لائسنس یونٹ کی ٹیم سے ملاقات کی اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کا جائزہ لیا۔

سرکل ادینزی کے عوام اور طلباء نے اس سہولت کو سراہا اور لوئر دیر پولیس کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لائسنس کے حصول کو ان کے لئے نہایت آسان اور سہل بنایا..